اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت خود خوفزدہ بیٹھی ہے اور افسران پردباؤ ڈال رہی ہے کہ جبر سے روکو آزادی مارچ کو۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حماد اظہر نے کہا کہ جگہ جگہ سے اطلاعات آ رہی ہیں کے افسران نے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند نے یہ بھی کہا ہے کہ زیادہ دباؤ ڈالا تو استعفیٰ بھی دے دیں گے۔ جب کوئی حکومت جمہوری اور اخلاقی حیثیت کھو بیٹھے تو ایسے ہی ہوتا ہے۔
حکومت خود خوفزدہ بیٹھی ہے اور افسران پہ دباؤ ڈال رہی ہی کہ جبر سے روکو آزادی مارچ کو۔ جگہ جگہ سے اطلاعات آ رہیں ہیں کے افسران نے انکار کر دیا ہے۔ چند نے یہ بھی کہا ہے کہ زیادہ دباؤ ڈالا تو استعفاء بھی دے دیں گے۔ جب کوئی حکومت جمہوری اور اخلاقی حیثیت کھو بیٹھے تو ایسے ہی ہوتا ہے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 23, 2022
