ہومپاکستانقانون حرکت میں آئے گا تو عمران خان کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، حمزہ شہباز

قانون حرکت میں آئے گا تو عمران خان کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، حمزہ شہباز

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہمیں دبا لے میں آئے گا، جب قانون حرکت میں آئے گا تو تمہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی غلط فہمی میں ہیں کہ وہ ہمیں دبا میں لے آئیں گے، ہم صرف اللہ کا دبا قبول کرتے ہیں یا اپنی عوام کا، عمران نیازی کو آج خبردار کرتا ہوں کہ آپ آئین اور عدالت کے فیصلوں کو نہیں مانتے اور اداروں کا مذاق اڑاتے ہیں، ن لیگ تمہاری طرح انتقام تو نہیں لے گی لیکن قانون کو حرکت میں لا کر تمہیں قانون کا احترام ضرور سکھائے گی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ تم نے اپوزیشن کو ناحق جیل میں ڈالا تھا جبکہ تمہارے خلاف باقاعدہ ثبوت موجود ہیں، جب قانون حرکت میں آئے گا تو تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کو مکمل کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لوڈشیڈنگ کے جن کو ہم نے بوتل میں بند کر دیا تھا لیکن سابقہ حکومت کی نااہلیاں سامنے آ رہی ہیں، ہم لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سمیت ہر ایشو پر حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے اور دن رات کام کر کے ان مسائل سے چھٹکارا پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کل انتظامیہ نے 3 گھنٹے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیے کیونکہ سیالکوٹ میں جلسے کے مقام پر مسیحی برادری کو تحفظات ہیں، انتظامیہ نے تحریک انصاف کو متبادل جگہ کی پیشکش کی لیکن انہوں نے ہٹ دھرمی کی دراصل عمران نیازی خون خرابہ چاہتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔