ہومپاکستانکراچی،صدر کے علاقے میں دھماکا،ایک جاںبحق،متعدد زخمی،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،پولیس

کراچی،صدر کے علاقے میں دھماکا،ایک جاںبحق،متعدد زخمی،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،پولیس

کراچی کے علاقے صدر میں زور دار دھماکہ، کئی گاڑیوں کو نقصان 1 شخص جاں بحق ، کئی افراد زخمی ہوئے ہیں،

مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔جمعرات کو رات گئے صدر کے علاقے میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ، دھماکے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخظ جانبحق ہوا ، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔دھماکا داد پوتا روڈ چلو کباب کے قریب ہوا ، کوسٹ گارڈ کی گاڑی گزر رہی تھی ، جس کے قریب ہی دھماکا ہوا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق خدشہ یہ ہے کہ کوسٹ گارڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے، پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طلب کیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔