شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر سارا پاکستان اسلام آباد آ رہا ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو بچانے کی کال دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کہتا ہے بائیڈن تو میرا دوست ہے، آج آئی ایس پی آر نے پشاور کور سے متعلق بیان جاری کیا، اٹک شہیدوں اور قربانی دینے والوں کا شہر ہے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر سارا پاکستان اسلام آباد آ رہا ہے، جس پر فرد جرم لگی وہ وزیراعظم بن گیا، جس پر فرد جرم لگی وہ وزیراعلیٰ بن گیا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ڈالر 17 تاریخ کو ہی 200 روپے پر چلا جائے گا، عمران خان نے مجھے کہا کسی سے بات نہیں کروں گا صرف الیکشن کا مطالبہ رکھوں گا۔
