ہومپاکستانن لیگ کا لندن اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا اعلان

ن لیگ کا لندن اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قومی قیادت کو ذمہ داری کے ساتھ ملک کو بحران سے نکالنا ہوگا، ہماری جو مشاورت ہوئی ہے اس پر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، ہماری ایک اتحادی حکومت ہے، چاہتے ہیں فیصلے مشاورت سے ہوں۔

احسن اقبال نے کہا کہ سابق حکومت ملک کی معیشت جس سطح پر چھوڑ کر گئی اس سے ہمیں دبا کا سامنا ہے، عمران نیازی ملک میں ایک منظم مہم کے تحت انتشار پھیلا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش صورتحال سے متعلق رہنمائی درکار تھی، نواز شریف نے جو سوچ اور وژن دیا ہے اتحادیوں سے مل کر اس پر عمل کریں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی روایات کا بھٹہ بٹھا دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔