ہومپاکستانعمران خان کا مردان جلسے کے حوالے سے اہم پیغام

عمران خان کا مردان جلسے کے حوالے سے اہم پیغام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مردان جلسے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ اہلِ مردان! ہمارا مقصد ایک ہے کہ ہم غیرت مند قوم ہیں ، ایک بیرونی سازش کے نتیجے میں کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم بیرونی سازش کے نتیجے میں خود پر مسلط ہونے والے کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 13 مئی کو شام بجے میں مردان آپ کے پاس آرہا ہوں، مزید گفتگو انشاءاللہ 13 مئی کی شام کو مردان میں آپ لوگوں کے مابین پہنچ کر کروں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔