وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن آمد پر پاکستان تحریک انصاف لندن کے کارکنوں نے ایون فیلڈ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
پی ٹی آئی کی جانب سے مظاہرے کے باعث مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں نے اجلاس سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر منعقد کیا۔ادھر قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر کے باہر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔
کارکنوں نے ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لندن پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔
وزیر اعظم کی لندن آمد، ایون فیلڈ کے باہراحتجاج کی وجہ سے کشیدگی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
