ہومپاکستانمسجد نبوی کے واقعے پر درج مقدمے پی ٹی آئی نے چیلنج کردیئے

مسجد نبوی کے واقعے پر درج مقدمے پی ٹی آئی نے چیلنج کردیئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے مسجد نبو ی کے واقعے پر درج مقدمے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے۔

قاسم سوری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پولیس اور ایف آئی اے کو ہراساں کرنے اور گرفتاری سے روکا جائے۔درخواست میں قاسم سوری نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے غیر قانونی ہراسانی سے روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف پورے ملک میں درج مقدمات کو خارج کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔