Sunday, May 24, 2026
ہوماسلام آبادسٹیٹ لائف راولپنڈی،افسر شاہی کانامناسب رویہ ،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

سٹیٹ لائف راولپنڈی،افسر شاہی کانامناسب رویہ ،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

راولپنڈی (قاضی بلال)سٹیٹ لائف مال روڈ راولپنڈی میں افسر شاہی کے نامناسب رویے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پالیسی ہولڈر کو خوار کیا جاتا ہے چھوٹے چھوٹے اعتراضات لگا کر مختلف فلور کے چکر لگوائے جاتے ہیں ٹیلی فون ایکسینچ آپریٹر سرے سے فون اٹینڈ ہی نہیں کرتا اور جو ایکسٹینشن نمبر ملایا جائے تو وہاں سے کوئی فون اٹینڈ نہیں ہوتا یعنی عام سی معلومات بھی فون پر دستیاب نہیں ہوتی ہے – دفتر میں موجود لوگوں کے مطابق ایسے لگتا ہے کہ ہم کسی اور ملک سے آئے ہیں ہم لاکھوں روپے دینے کے باوجود انکے ہتک آمیز رویے کو بھی برداشت کرتے ہیں حکام بالا اس رویہ کا نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔