لاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری ایس ڈی جیز کے لئے مناسب ذرائع کو فعال کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی ) کے گروپ آف فرینڈز کے اعلیٰ سطحی ورچوئل اجلاس سے خطاب کیا جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں ورچوئل فارمیٹ میں منعقدہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کے گروپ آف فرینڈز کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے چین کی جانب سے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی ) کا عمل شروع کے عمل کو سراہا جبکہ بلاول بھٹو نے جی ڈی آئی کو عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف پر عمل درآمد کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کے لیے ایک مفید پلیٹ فارم قرار دیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے وبائی امراض، موسمیاتی تبدیلی اور جغرافیائی سیاسی پیش رفت سے پیدا ہونے والے بحرانوں کے باعث ایس ڈی جیز کے نفاذ میں پیش رفت کے عمل میں سست روی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو نے جی ڈی آئی گروپ آف فرینڈز پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور صحت عامہ اور ویکسین ایکویٹی میں تعاون بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
