پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام غلامی نامنظور تحریک میں عمران خان کے اقتدار کے لیے نہیں پاکستان کے لیے نکلے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی نے موقع دیا ہے کہ ہم پاکستان کو غلامی سے نجات دلانے میں اپنا حصہ ڈال سکیں اجلاس صدر اسلام آباد ریجن علی نواز اعوان کے علاوہ کونسل ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی اجلاس میں یونین کونسل سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی اور غلامی نامنظور تحریک کے سلسلے میں ہونے والی سرگرمیوں اور آئندہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں کونسل ارکان سے اہم امور پر ان کی آرا بھی طلب کی گئیں۔�

تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس،ممبر سازی کا جائزہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
