ہومپاکستانمسجد نبویؐ واقعہ، شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

مسجد نبویؐ واقعہ، شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو ضمانت منظور ہونے پرڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توہین مسجد نبوی ﷺ میں گرفتار کیے گئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو آج فتح جنگ کی ایڈیشنل عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر رہا کردیا ہے۔

راشد شفیق کی ضمانت فتح جنگ کےایڈیشنل سیشن جج عارف محمود نے منظور کی۔ شیخ راشد شفیق کو دوستوں وکلاء اور کارکنوں کی ایک تعداد اٹک جیل سے ریسیو کرنے آئے ہوئے تھے جہنوں نے پھولوں کی پتیاں پھینک کر استقبال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔