ہومپاکستانفوج مخالف بیانات ،عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں قراردار منظور

فوج مخالف بیانات ،عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں قراردار منظور

پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوج مخالف بیانات پر قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی تھی۔ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی زبان کو روکنا ہوگا ورنہ ملک مزید تقسیم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کل بات کی وہ ہولناک ہے، عمران خان ملک میں عوام کے ذہنوں میں زہر کھول رہے ہیں، اب یہ نہ کھیلنے اور نہ کھیلنے دیں گے پر عمل کررہا ہے، اگر اسے نوٹس لے کر نہ روکا گیا تو پھر ملک مزید تقسیم درتقسیم ہوجائے گا، آئین و قانون کے مطابق اس زبان کو روکنا ہوگا۔
WhatsApp Image 2022 05 09 at 7.30.30 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔