ہومپاکستاناشتراوصاف کو اٹارنی جنرل مقرر کردیاگیا

اشتراوصاف کو اٹارنی جنرل مقرر کردیاگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے اشتراوصاف علی کو اٹارنی جنرل مقررکردیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے قانون دان اشتر اوصاف علی کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی،

اشتراوصاف نوازشریف دورمیں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ 16-2015 میں وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون وانصاف رہ چکے ہیں جب کہ دو مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں قانون دان خالد جاوید اٹارنی جنرل پاکستان کے فرائض انجام دے رہے تھے جنہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔