ہومپاکستانعمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا

عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز میانوالی جلسے میں تقریر کے دوران ایک اور یوٹرن لے لیا۔

عمران خان نے 2018 میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ ان کے نام کے ساتھ نیازی نہ لکھا جائے جبکہ گزشتہ روز میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیازی ہونے پر فخر ہے۔
niazi notification

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی جانب سے اگست 2018 میں جاری ہونے والے باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اب سے ان کے مکمل نام عمران احمد خان نیازی کے بجائے عمران خان کہا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔