ہومپاکستانپاکستان کی جانب سے افغان سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیا کی پہلی کھیپ پہنچا دی گئی

پاکستان کی جانب سے افغان سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیا کی پہلی کھیپ پہنچا دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان میں سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی طرف سے امدادی اشیا کی پہلی کھیپ پاکستان ائیر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے آج افغانستان پہنچا دی گئی ہے،امدادی اشیا میں 100 خیمے، 2 ٹن آٹا، 1 ٹن چاول، 450 کلو چینی شامل ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امدادی اشیا کی دوسری کھیپ 9 مئی 2022 کو افغانستان روانہ ہوگی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔