پاکستان تحریک نصاف کے منحرف رکن نور عالم خان نے کہاہے کہ عمران خان کواب بھی اسٹیبلشمنٹ بہت سپورٹ کررہی ہے،ہرانے والے اور جیتانے والے ایک ہیں،وزیراعظم کے امیدوار کانفسیاتی ٹیسٹ ہوناچاہیے اگر نفسیاتی آدمی وزیراعظم بن جائے تو اس سے وہ ایٹمی ہتھیارکسی کے خلاف استعمال کرسکتاہے یاان کے بارے میں حسا س معلومات سرے عام بتاسکتاہے۔وہ پیر کو پارلیمنٹ یائوس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ تحریک نصاف کے منحرف رکن نور عالم خان نے کہاکہ الیکشن کروائیں ہم سب تیار ہیں حکومت سے جو چلا جاتا ہے وہ الیکشن کرنے کا کہتا ہے ۔ہرانے والے اور جیتانے والے ایک ہیں جب ہمیں ہارا یا گیا ہم نے نئے الیکشن کا نہیں کہا عمران خان کی طرف سے عوام کوجھوٹا بیانیہ دیا جارہاہے اس جھوٹ کی وجہ سے عوام انکی باتوں میں آجاتی ہے ۔سوشل میڈیا پر چلنے والے ٹرینڈ کوئی اہمیت نہیں رکھتاہے کیونکہ سوشل میڈیا پر ایک بندے کے 26سو اکانٹس ہیں ۔وزیراعظم بننے سے پہلے ہر ایک کا ذہنی ٹیسٹ ہونا چاہیے ۔ وزیراعظم کو جذباتی سوچ والے نہیں چاہیے وہ ایٹمی جنگ کرسکتاہے۔عمران خان کواب بھی اسٹیبلشمنٹ بہت سپورٹ کررہی ہے ۔ ملک میں استحکام ہونا چاہیے ۔فارن فنڈنگ کسی بھی جماعت کی ہو اس کو دیکھنا چاہیے اس میں کوئی بری بات نہیں ہے ۔فنڈنگ کا جواب دینا چاہیے کہ کہان سے آئی ہے ۔الزامات سے الیکشن جیتے جا سکتے ہیں مگر آخرت خراب ہوجاتی ہے ۔ہنگومیں پی ٹی آئی امیدوار کے جیتنے کے سوال پر نور عالم نے کہاکہ اچھی بات ہے کہ پی ٹی آئی جیت گئی ہے۔تحریک انصاف کے منحرف رکن رمیش کمار نے کہاکہ خط کوئی نہیں ہے جعلی خط پر ملک کو نقصان پہنچایا گیا ہے یہ ملک کی سلامتی پر حملہ تھا ۔اگر فرض کریں خط حقیقت ہے تو ذمہدارن کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔
اسٹبلشمنٹ اب بھی عمران خان کی حمایت کر رہی ہے،پی ٹی آئی رکن کا بڑا دعوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
