ہومپاکستانصدرمملکت کی گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

صدرمملکت کی گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد(ڈیلی سب نیوز)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے گورنر پنجاب عمر چیمہ کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پنجاب برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔