قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدرات ہوا تاہم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج بھی نہ ہوئی اور ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس اتوار کو صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔
قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر اجلاس میں بحث بھی شامل تھا اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بحث کا آغاز کرنا تھا۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی صدارت میں اجلاس شروع ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے وقفہ سوالات کا آغاز کیا تاہم اس دوران انہوں نے جس بھی رکن قومی اسمبلی کو سوال پوچھنے کی دعوت دی اس نے سوال پوچھنے کے بجائے یہی کہا کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر فوری طور پر ووٹنگ کرائی جائے۔
اس کے بعد قاسم سوری نے یہ کہہ کر اجلاس اتوار کی صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردیا کہ کوئی بھی وقفہ سوالات پر سنجیدہ نہیں ہے۔
