ہومپاکستانجہانگیر ترین منحرف دھڑوں کو یکجا کرنے کیلئے سرگرم، فارورڈ بلاک بننے کا امکان

جہانگیر ترین منحرف دھڑوں کو یکجا کرنے کیلئے سرگرم، فارورڈ بلاک بننے کا امکان

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین پنجاب میں پی ٹی آئی کے ناراض دھڑوں کو متحد کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے

۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف دھڑوں کو متحد کرنے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، کمیٹی میں ترین گروپ کی نمائندگی عون چوہدری کریں گے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی تینوں دھڑوں کو متحد کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل پر غور کرے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اس حوالے سے جہانگیر ترین کے مختلف رہنماں سے ٹیلی فونک رابطے بھی ہوئے ہیں اور انہوں نے ناراض دھڑوں کا مشترکہ پاور گروپ بنانے پر کام شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب میں وزیراعلی کی تبدیلی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے تین گروپ علیم خان، جہانگیر ترین اور چھینہ گروپ سامنے آئے ہیں دوسری جانب پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر تحریک انصاف کے تینوں ناراض دھڑوں نے مشترکہ فیصلے کے لئے باہمی رابطے کرلئے۔وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں کس کی حمایت کی جائے ؟

اس معاملے پر تحریک انصاف کے چھینہ گروپ، علیم خان گروپ اور ترین گروپ کے رہنماں کے رابطے ہوئے۔ تحریک انصاف کے تینوں دھڑوں کے سینئر رہنماوں کی غیر رسمی مشاورت ہوئی۔وزیراعلی پنجاب کے لئے کس کی حمایت کی جائے، تینوں دھڑوں نے مختلف تجاویز کاجائزہ لیا گیا، تمام گروپس نے آپس میں مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے لئے مشترکہ فیصلہ کرنے پر ایک دوسرے کو قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پنجاب میں فاروڈ بلاک بن پائے گا یا نہیں پس پردہ رابطوں کے ذریعے اہم مشاورت آج بھی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔