ہومپاکستانسی ڈی اے کے زیر اہتمام ای کچہری آج،واٹر سپلائی کے مسائل پر بات ہو گی

سی ڈی اے کے زیر اہتمام ای کچہری آج،واٹر سپلائی کے مسائل پر بات ہو گی

وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ نے سلسلہ وار ای کچہریوں کا انعقاد کررہی ہے۔ اسی سلسلے میں سی ڈی اے کے شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے 31 مارچ بروز جمعرات سہ پہر تین سے پانچ بجے تک شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر ای کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں واٹر سپلائی سے متعلق مسائل کو زیر غور لاتے ہوئے شہریوں کی آن لائن شکایات کو موصول کیا جائے گا۔

ای کچہری میں سی ڈی اے کے ڈی جی واٹر منیجمنٹ سمیت متعلقہ افسران شہریوں کے سوالات کے آن لائن جوابات بھی دیں گے اسکے علاوہ اسلام آباد کے تمام سیکٹروں اور علاقوں سے آن لائن شکایات کو موصول بھی کیا جائے گا۔ کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کی جانب سے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ موصول ہونے والی شکایات کا چوبیس گھنٹوں کے اندر ازالہ کردیا جائے گا۔

اس موقع پر سی ڈی اے کے شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر علیحدہ ہیلپ لائن نمبر کا بھی اجرا کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور شہریوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جاسکیں۔علاوہ ازیں سی ڈی اے انتظامیہ نے شہریوں سے آن لائن اپیل بھی کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور پانی کے ضیاع سے اجتناب کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی شہریوں کے استعمال میں لایا جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔