اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں پی ٹی آئی کے پاور شو سے رہنمائوں سے خطاب شروع ہو گئے ہیں،
علی حیدر زیدی نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان کے نہیں امت مسلمہ کے لیڈر بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے سندھ کے اسکول اور اسپتال تباہ کردیئے، ان چوہوں کا علاج صرف ایک ہی شخص کے پاس ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تین چوہوں میں سے ایک چوہا سندھ کی گندم کھا گیا، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا ٹیکس جمع نہیں ہوا جتنا آج ہوا، سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت لا کر سندھ کے عوام کو بھی صحت کارڑ دیں گے۔علی حیدر زیدی نے کہا کہ یہ تین چوہے ایبسلوٹلی ناٹ سے گھبراتے ہیں کیونکہ ان کی جائیدادیں باہر ہیں۔
۔اسلام آباد میں امربالمروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان ملک کو چوروں، لٹیروں سے بچانا چاہتے ہیں، اپوزیشن کو یہی تکلیف ہے کہ وزیراعظم ملک کو آگے لیجانا چاہتے ہیں، ہمارا لیڈر چوری نہیں کرتا، نہ عمران خان جارہا ہے نہ کسی کا باپ اسے ہٹا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چاردن کے بعد یہ روتے دکھائی دیں گے، ڈرنا، گھبرانا نہیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، ہمیں اسمبلی میں بلیک میلرز ایم این ایز نے بلیک میل کیا۔
