اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن )کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی مکا ومارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی مارچ نااہل ٹولے کے خلاف عدم اعتماد ثابت ہو گا اور مہنگائی مکاو مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان نے کہا کہ مہنگائی مکا ومارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے اور اب فیصلہ کن گھڑی آ گئی ہے۔ عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔ عوام گھروں سے نکلیں اور اپنے گھروں کو مہنگائی کے عذاب سے بچائیں۔انہوںنے کہا کہ مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں جبکہ حمزہ شہباز اور مریم نواز گوجرانولہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی مکا ومارچ رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا۔
