ہومپاکستانناراضگی مہنگی پڑ گئی ،سینئروزیرکابینہ سے فارغ

ناراضگی مہنگی پڑ گئی ،سینئروزیرکابینہ سے فارغ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی سے قلمدان واپس لے کر انہیں کابینہ سے فارغ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ نظم ونسق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میر ظہور بلیدی سے سینئر صوبائی وزیر کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ظہور بلیدی کو کچھ روز قبل صوبائی وزیر منصوبہ بندی کے عہدے سے بھی ہٹایا گیا تھا۔میر ظہور بلیدی اپوزیشن کو 30 ارب کے فنڈز دیے جانے پر وزیراعلی بلوچستان سے ناراض تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔