پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ شہید ہو گئے ہیں
۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ گرنے سے زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
، ایئر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔
