ہومتازہ ترینکورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری،دوافراد جاں بحق

کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری،دوافراد جاں بحق

اسلام آباد: کوورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید دو افراد انتقال کر گئے ، 303افراد میں بیماری کی تصدیق کردی گئی ۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو اکتیس ہو گئی

جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد پندرہ ہزار سات سو چالیس ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ بائیس ہزار ایک سو اکانوے افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ لاکھ چھہتر ہزار ایک سو بیس صحت یاب ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق تین سوتین نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔