ہومپاکستانسندھ ہاوس پر حملے کا معاملہ، وزارت داخلہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

سندھ ہاوس پر حملے کا معاملہ، وزارت داخلہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے سندھ ہاوس پر دھاوے کے معاملے کی اعلی سطحی انکوائری کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد کریں گے، وزارت داخلہ کی کمیٹی کو 3 روز میں انکوائری رپورٹ جمع کرانیکی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے حکم دیا ہے کہ ان سب باتوں کی انکوائری کی جائے کہ وزرا کی کال کے بغیر کارکنان کیسے پہنچے، سندھ ہاوس کے باہر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا احتجاج منتشر کیا تو کارکنان دوبارہ کیسے پہنچے؟ ہائی سکیورٹی زون میں دو مرتبہ کارکنان کے پہنچنے پر پولیس کہاں تھی

اور پولیس نے کسی بھی جگہ کارکنان کو سندھ ہاوس پہنچنے پر روکا کیوں نہیں، جب پولیس نے جے یو آئی کارکنان کو روک لیا توپی ٹی آئی کارکنان کو کیوں نہ روکا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔