ہومپاکستاناتحادی ایم کیو ایم نے بھی وزیراعظم کا بچنا مشکل قرار دے دیا

اتحادی ایم کیو ایم نے بھی وزیراعظم کا بچنا مشکل قرار دے دیا

وفاق میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے بھی وزیراعظم کے بچنے کو مشکل قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کی صورتِ حال کے بعد حکومت کا بچنا مشکل ہے، تحریک انصاف کی حکومت بچ سکتی ہے لیکن وزیراعظم کا بچنا مشکل ہے۔
سندھ میں گورنر راج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس حوالے سے دیر کردی گئی ، جب سندھ میں معاملات خراب تھے تب یہ فیصلہ کرنا چاہیے تھا اب اس کا جواز نہیں بنتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔