Friday, May 15, 2026
ہومپاکستاناسپیکر اسد قیصر کا عوام کو ٹینشن سے بچنے کیلئے ٹی وی کم دیکھنے کا مشورہ

اسپیکر اسد قیصر کا عوام کو ٹینشن سے بچنے کیلئے ٹی وی کم دیکھنے کا مشورہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ٹی وی کم دیکھیں گے تو ٹینشن کم ہوگی، چند دنوں کی بات ہے مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر ایوب آفریدی کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مسلمانوں کی صحیح نمائندگی کی، دنیا کو بتایا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں
اوورسیز پاکستانیز کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاکستان کی پہچان پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیز کی وجہ سے ہے۔
اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ قانون سازی میں مسائل ہیں کیونکہ سینیٹ میں اکثریت نہیں رکھتے، اکثریت نہ ہو نے کی وجہ سے قانون سازی میں مسائل ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اوورسیز کورٹس پر بھی جلد کام شروع ہوگا
جس سے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)میں آئی ٹی اور ایگریکلچر کو بھی شامل کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔