ہومپاکستانعلیم خان کی نوازشریف سے ملاقات،(ن) لیگ میں شمولیت کا امکان

علیم خان کی نوازشریف سے ملاقات،(ن) لیگ میں شمولیت کا امکان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے ناراض رہنما علیم خان نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف سے لندن میں ملاقات کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور سابق صوبائی وزیر علیم خان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ایک پیج پر آگئے، علیم خان نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی، اس حوالے سے علیم خان کے انتہائی قریبی ذرائع نے تصدیق کر دی ہے۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی طویل ملاقات میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی، علیم خان نے پنجاب میں وزیراعلی عثمان بزدار کی بیڈ گورننس کے حوالے سے نوازشریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جب کہ نواز شریف نے سیاسی رہنما کی حیثیت سے علیم خان کے کردار کو سراہا۔

علیم خان مسلم لیگ (ن)میں باضابطہ شمولیت اختیار نہیں کریں گے جبکہ ایک اور نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ علیم خان جلد میں مسلم لیگ میں شمولیت میں باضابطہ اعلان کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق علیم خان تحریک انصاف میں ہم خیال گروپ کی قیادت کریں گے۔ ان کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوگی اور وہ آج وطن واپس آئیں گے، اور آئندہ چند روز میں اراکین اسمبلی کے ساتھ میڈیا کے سامنے پاور شو کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔