اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)سائبر کرائم ونگ نے وہاڑی میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم گرفتار ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران گھریلو خاتون کو جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کر کے تاوان مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی شناخت حبیب کے نام سے ہوئی، جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے موبائل فون، نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلی ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
