اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کو آج طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ناراض ارکان کی ملاقات ساڑھے تین بجے وزیراعظم ہاوس ہو گی۔خواجہ شیراز، سمیع الحسن گیلانی، غلام محمد لالی سمیت دیگر ترین گروپ کے ارکان وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ۔وزیراعظم عمران خان ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات سنیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ارکان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائیں گے۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کو آج طلب کر لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
