Wednesday, May 20, 2026
ہوماسلام آباداسلام آباد میں بجلی کے نئے کنکشنز کی اجازت تاریخی قدم ہے راجہ شیراز کیانی

اسلام آباد میں بجلی کے نئے کنکشنز کی اجازت تاریخی قدم ہے راجہ شیراز کیانی

رکن ریجنل ایڈوائزری کونسل پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تمام علاقوں سے بجلی کے نئے کنکشنز پر عائد پابندی کا خاتمہ بہت بڑی کامیابی ہے جس کے لیے اسلام آباد کے تینوں منتخب ارکان قومی اسمبلی مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی سربراہی میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز کی خصوصی کاوشوں سے آج اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں کہیں بھی بجلی کے نئے کنکشنز پر پابندی نہیں ہے جو ن لیگ کے دور میں رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے لگوائی تھی انہوں نے کہا کہ اس بات یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ کس کی ترجیحات عوام کی خدمت ہے اور کس کا مقصد محض اپنے اقتدار کو طول دینا ہے انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد سے ارکان قومی اسمبلی نے جتنے بھی وعدے کیے تھے تمام تر پورے ہوچکے ہیں اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری ہے راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بجلی کے میٹرز پر پابندی کے لیے آواز اٹھائی اور جب اقتدار ملا تو اپنے وعدے کو وفا کرکے بھی دکھایا یہی نہیں پانی کی کمی کا مسئلہ ہو یا صحت کے مسائل یا نئی سڑکوں کی تعمیر، تحریک انصاف ہر مسئلے کے حل کی کوشش کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔