ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد پولیس کی کارروائی، 19 مقدمات میں مطلوب ناصر ٹھپرو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 19 مقدمات میں مطلوب ناصر ٹھپرو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آبار پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 19 سے زائد مقدمات میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم ناصر محمود عرف ٹھپرو کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ی ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 ہزار گرام سے زائد آئس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار ملزم ناصر محمود عرف ٹھپرو اقدام قتل، منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم کے 19 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔بنی گالہ پولیس اور کیپیٹل پٹرولز کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران ملزم کے 2 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا ہے، جن کے قبضے سے 3 ہزار گرام سے زائد آئس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثر کارروائیاں جاری ہیں۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔