اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے فن لینڈ کے نائب وزیر جارنو سیرجالا کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے توانائی اور معدنیات کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی۔جارنو سیرجالا نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے فن لینڈ کی مزید کمپنیوں کو راغب کررہے ہیں۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرولیم سیکٹر میں ڈی ریگولیشن اور اصلاحات پر کام جاری ہے، پاکستان کے معدنیاتی شعبے کی ترقی اور جدید مائننگ ٹیکنالوجی کا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، ریگولیٹری اداروں کو مضبوط بنانا اصلاحاتی عمل کا اہم حصہ ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے میں تنوع اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
