اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی)کے نو منتخب صدر محمد زکریا اکبر ضیا کے اعزاز میں معروف سماجی شخصیت چوہدری اقبال یوسف واہلہ کی جانب سے عشائیہ اور استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد زکریا اکبر ضیا،چیئرمین فانڈر گروپ طارق صدیق معروف کاروباری شخصیت اور سی ای او مدینہ کیش اینڈ کیری حافظ نور الحق، ملٹی پروفیشنل کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے صدر محمد نواز لالی، معروف سماجی شخصیت ارشد داد ،اشفاق چٹھہ،اعجاز عباسی،خالد جاوید،وسیم چوہدری،اور شوکت مسعود سمیت صنعت کاروں، تاجروں، آئی سی سی آئی کے عہدیداران، فانڈر گروپ کے اراکین اور کاروباری و تجارتی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران نو منتخب صدر محمد زکریا اکبر ضیا کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آئی سی سی آئی محمد زکریا اکبر ضیا نے چوہدری اقبال یوسف واہلہ اور تقریب میں شریک کاروباری و تجارتی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور محنت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کے حل، کاروبار کے فروغ اور اسلام آباد کی معاشی ترقی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مثر کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کے مسائل کا حل اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی چیمبر کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام تاجروں اور صنعت کاروں کو ساتھ لے کر چیمبر کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔۔تقریب کے میزبان چوہدری اقبال یوسف واہلہ نے اپنے خطاب میں نو منتخب صدر محمد زکریا اکبر ضیا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری برادری کی توقعات پر پورا اترے گا۔ انہوں نے کہا کہ محمد زکریا اکبر ضیا ایک متحرک اور باصلاحیت کاروباری شخصیت ہیں اور ان کی صلاحیتوں سے تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی کاروباری اور تجارتی برادری کو متحد ہو کر شہر اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ چوہدری اقبال یوسف واہلہ نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نو منتخب صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
