Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانخوشخبری،حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا

خوشخبری،حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )وعدوں سے تکمیل کا سفر ،مئی سے نئی ڈیجیٹل اسلام آباد بس سروس کا آغاز ہو گا ۔
عام شہریوں کے لئیے حکومت کا جامع منصوبہ ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو بس کے علاہ کوئی ٹرانسپورٹ کا نظام نہیں ۔مسئلے کے حل کے لئے حکومت نے ایک جامع پلان تشکیل دے دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق 29 جدید گاڑیاں ، اسلام آباد بس سروس کے لئیے منگوائی جائیں گی ، روٹ نمبر 1 پر 10 بسیں روات چوک ، میڈیا ٹاون ، فیض آباد ، زیرو پوائنٹ سے فیصل مسجد تک جائیں گی ۔روٹ نمبر 2 پر ترنول سے 26 نمبر چونگی سے اسلام آباد ریلوے اسٹیشن تک دس بسیں ۔روٹ نمبر 3 پر 9 بسیں بارہ کہو سے جیلانیا سٹاپ ، راول ڈیم چوک سٹاپ ، سرینا سٹاپ ، ایمبیسی روڈ سٹاپ اور آبپارہ پشاور موڑ میٹرو اسٹیشن تک جائے گی ۔ان جدید ترین ڈیجیٹل بسوں کے لئے جدید سٹاپ بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔

اس کے بعد آئندہ پلان نمبر 2 میں اس سروس کو اسلام آباد کے تمام سیکٹرز تک بھی بڑھایا جائے گا ۔یاد رہے اسلام آباد دنیا کا شاید وہ واحد دارلحکومت ہے جہاں شہریوں کے لئیے پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے ۔گزشتہ حکومتوں کے عہداران اور حکومتی سربراہوں نے خود تو عوام ٹیکس پر ملی وی-ایٹ اور پراڈوز میں VIP سفر کیا مگر عام پبلک کے بارے میں کسی کے سر پر جوں تک نہیں رینگی – اسلام آباد راولپنڈی میں آبادی زیادہ ہونے کے باعث سرکاری و غیر سرکاری طالب علم اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد روزگا و کام کاج کے سلسلے میں نکلے بہت تنگ ہیں ، میٹرو بس کے علاہ دوسرا کوئی ٹرانسپورٹ کا نظام موجود نہیں ۔میٹرو بس میں سوار ہو کر منزل تک پہنچنے کے لئے لوگوں کا ٹکٹس کے لئیے بس اسٹینڈز اور یونیورسٹیز کالجز کے قریب کے میٹرو بس اسٹیشنز پہ مرد و خواتین سمیت طالب علموں کی لمبی قطاروں کا تانتا بندھا رہتا ہے ۔ اور ایک میٹرو بس میں سوار ہونے والے مسافروں کی حد 80 تک ہے ۔لیکن یہاں تو کم از کم ہر میٹرو بس میں 200 افراد سوار ہوتے ہیں۔اسلام آباد جدید ڈیجیٹل بسوں کی خریداری کے بعد مئی میں اس جدید ڈیجیٹل سروس کا اسلام آباد میں باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔