Thursday, May 21, 2026
ہومکھیلآسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ پاکستانی شائقین سے ناراضگی کی وجہ سامنے آگئی

آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ پاکستانی شائقین سے ناراضگی کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد،چوبیس سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان میں موجود ہے، جہاں پاکستانی اور آسٹریلین کھلاڑی ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں،وہیں آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ پاکستانی شائقین سے ناراض ہو گئے ۔اس ناراضگی کا اظہار انہوں نے ایک ویڈیو میں کیا ہے جسے پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا گیا ہے۔راولپنڈی اسٹیڈیم سے جاری کی گئی ویڈیو میں عثمان خواجہ نے اردو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسلام آباد اور پنڈی کا شکریہ، یہاں کھیلنے میں بہت مزا آرہا ہے، شائقین بہت اچھے ہیں، پوری آسٹریلین ٹیم کو یہاں کھیلنا اچھا لگا۔

لیکن انہوں نے ایک شکایت بھی کی، انہوں نے کہا کہ جب وہ آوٹ ہوئے، تو شائقین نے بہت شور کیا اور وہ خوش ہوئے، جو مجھے اچھا نہیں لگا۔ انہوں نے لوگوں سے یہ بھی کہا کہ اگلی بار اتنا خوش نہیں ہونا پلیز۔ویڈیو میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو آپس میں وقت گزارتے، مزاق کرتے اور ایک ساتھ پریکٹس کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی ڈیوڈ وارنر کے ساتھ ہنستے مسکراتے نظر آئے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، اظہر علی بھی دیگر ٹیم کے ساتھ گراونڈ میں موجود تھے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/15007335760186408

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔