Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستاناللہ پاکستان کو عمران خان کے شر سے محفوظ رکھے، مریم نواز

اللہ پاکستان کو عمران خان کے شر سے محفوظ رکھے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے، اللہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے، اس کو نہ اخلاقی اقدار نہ دشمنی کا ظرف ہوتا ہے نہ اپنی عہدے کی عزت کا کوئی پاس ہوتا ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے اس (وزیراعظم عمران خان) نے سب کو گالیاں دیں اور پھر کہا ریاست مدینہ کہ بنیاد اخلاقیات تھی، اللہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔