Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانکورونا سے اموات میں کمی، سات افراد جاں بحق، 755 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے اموات میں کمی، سات افراد جاں بحق، 755 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے اموات میں کمی آنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سات افراد جاں بحق ہوئے ، ملک بھر میں 755 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد تیس ہزار دو سو پینسٹھ ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد اُنتیس ہزار چھ سو گیارہ ہے ۔ ملک میں پندرہ لاکھ چودہ ہزار دو سو اٹھاون افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،چودہ لاکھ چون ہزار تین سو بیاسی مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات سو پچپن نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔