Thursday, April 23, 2026
ہومتازہ ترینآپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ، وزیراعظم کی کھلاڑیوں کو مبارکباد

آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ، وزیراعظم کی کھلاڑیوں کو مبارکباد

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایوارڈ جیتنے والے قومی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔ خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور خاتون کرکٹر فاطمہ ثنا کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔