Sunday, April 26, 2026
ہومدنیاامریکی عوام کی اکثریت کا ملکی پالیسیوں پر عدم اطمینان

امریکی عوام کی اکثریت کا ملکی پالیسیوں پر عدم اطمینان

این بی سی پول کے مطابق 72 فیصد بالغ امریکی شہریوں نے کہا کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔ امریکی شہریوں کے نزدیک غیر مقبول سیاستدانوں میں امریکی صدر جو بائیڈن، نائب صدر ہیرس اور ریپبلکن پارلیمانی رکن لیز چینی شامل ہیں۔
سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 70 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ پولرائزیشن کا شکار ہے ، حکومت ملک کو درپیش بڑے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے اور اختلافات مزید بڑھیں گے ۔ اس کے علاوہ 76 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔دریں اثنا فاکس نیوز کے تازہ ترین سروے کے مطابق اگر 2024 کے صدارتی انتخابات آج ہی منعقد ہوتے ہیں تو 60 فیصد ووٹرز بائیڈن کے علاوہ کسی دوسرے صدارتی امیدوار کی حمایت کریں گے اور صرف 36 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ بائیڈن کو ووٹ دیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔