مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز اور پرویزرشید کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی، جس میں پرویز رشید اور مریم نواز سے مختلف اینکرز،صحافیوں کے تحائف اور کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے سنائی دیے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ، مریم نواز مبینہ آڈیو میں سابق وزیر اطلاعات پرویزرشید سے گفتگوکررہی ہیں۔مبینہ آڈیو میں سینئر صحافی حسن نثار اور ارشاد بھٹی پر الزامات لگا ئے گئے جبکہ آڈیو میں سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات بھی سنے جا سکتے ہیں۔مبینہ آڈیومیں پرویز رشید کہہ رہے ہیں کہ اسکورکارڈمیں حسن نثارصاحب آپ کوپتا ہے ہم کو گالیاں دیتے ہیں، ارشاد بھٹی ایڈ کر لیا ہے وہ بھی آپکو معلوم ہے گھٹیا گفتگوکرتاہے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مظہرعباس کی گفتگو ہمارے خلاف ہوتی ہے،طنز بھی ہوتا ہے ،مذاق بھی ، باقی کوئی بندہ وہاں نہیں جس کوہمارااسپوک پرسن کہا جاسکے، ستار بابر ہے وہ آزادانہ رائے رکھتاہے۔مریم نواز نے کہا کہ ستار بابر بھی عام طور پر ہمارے بہت حق میں نہیں ہے۔پرویز رشید نے مزید کہا کہ حفیظ اللہ نیازی ہمارانقطہ نظر نہیں دیتا ، جس طرح یہ گالیاں دیتے ہیں یہی سلوک وہ عمران خان سے کرتاہے،حفیظ اللہ نیازی کو ہٹا دیا، اس کا کالم بھی بندکردیاگیا ہے، یہ بڑی زیادتی اور ناانصافی ہے۔مبینہ آڈیو میں مریم نواز نے کہا انکل میں پوچھوں گی ناں کہ پہلے ہٹا یا کیوں ہے؟ جس پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ درخواست ہے اس سے بھی بات کریں اورمیرشکیل سے بھی کریں۔مریم نواز نے ن لیگی رہنما سے مکالمے میں کہا کہ پہلے میں اس سے اندر کی خبر توپوچھوں تو پرویزرشید کا کہنا تھا کہ اتنا بیلنس پروگرام ہوگا عمران خان کے اوپر جو چیک تھاختم کردیا، ہمارے اوپر بھونکنے والے بٹھا دیئے۔مبینہ آڈیو میں مریم نواز کی جانب سے دوصحافیوں کو باسکٹس دینے کی بھی ہدایت کی گئی اور کہا گیا ابو آذربائیجان سے دوباسکٹس لائے ہیں ، ایک نصرت جاوید اور ایک رانا جواد کو دینی ہیں۔
مریم نواز اور پرویزرشید کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
