ہومپاکستاناو آئی سی اجلاس، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو 13 سے 20دسمبر تک چھٹی دیدی گئی

او آئی سی اجلاس، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو 13 سے 20دسمبر تک چھٹی دیدی گئی

اسلام آباد ،پارلیمنٹ ہائوس میں 18اور 19دسمبر کو ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو 13 سے 20دسمبر تک چھٹی دیدی گئی ۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ 13 سے 20دسمبر تک بند رہے گا،اس دوران جن ملازمین کی اجلاس میں ڈیوٹی لگائی جائے گی صرف وہ ہی پارلیمنٹ ہائوس میں آئیں گے ،دیگر سٹاف گھروں میں رہے گا جنہیں ایک گھنٹے کے نوٹس پر طلب کیا جا سکے گا۔
d655ac8a 335c 44b8 8d40 ddd7f9b22d79 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔