راولپنڈی(آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بحرین پارلیمنٹ کی سپیکر فوزیہ بنت عبداللہ زینال نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو ) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بحرین کی سپیکر نے بارڈر مینیجمنٹ اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی توجہ کی ضرورت ہے، افغان عوام کی اقتصادی بہتری کیلئے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں ،ہمسایہ ملک میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے معاشی بحالی ضروری ہے۔
افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو کیاکرنا چاہئے ،آرمی چیف نے سب کچھ بتا دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
