اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کے وزیر آئی ٹی و خوراک عاطف خان کی ملاقات۔ملاقات میں کے پی کے کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے صوبے کے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے 100,000 صوبائی نوجوانوں کو نفع بخش آئی ٹی مہارتوں میں تربیت دینے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے صوبے میں مختلف فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کو غذائی اجناس میں خود کفیل بنایا جا سکے۔
وزیر اعظم سے خیبر پختونخوا کے وزیر آئی ٹی عاطف خان کی ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
