ہومدنیاکمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی معاشی پالیسیاں امریکہ سے بہتر ہیں، سی این این

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی معاشی پالیسیاں امریکہ سے بہتر ہیں، سی این این

واشنگٹن ( ما نیٹر نگ ڈیسک)

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ارب پتی کاروباری شخصیت چارلی مونگرکمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی معاشی پالیسیوں کے معترف ہیں۔ چارلی مونگر جو کہ معروف کاروباری ادارے برک شائر ہیتھ وے کے وائس چئیرمین ہیں، نے سی این این کو بتایا کے چین کی معاشی مسائل کی نشاندہی کرنے اور ان کے حوالے سے ردعمل کرنے کی صلاحیت امریکہ سے بہت بہتر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کئی دہائیوں سے تیز رفتار اقتصادی ترقی سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے لوگوں کو غربت سے بھی نجات دلوا رہا ہے جو چین کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے چین کے مالیاتی ریگولیٹرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بھی ان خطوط پر کام ہونا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔