سکردو،یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور پروفیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کئ تقریب جامعہ بلتستان میں ہوئی جس میں پروفیشنل ایجویکشن فاونڈیشن کے نمائندوں کے علاوہ رجسٹرار جامعہ بلتستان وسیم اللہ جان ڈایرئکٹر پی اینڈ ڈئ ڈاکٹر ذاکر حسین اور خزانچی جامعہ بلتستان محمد یونس جتوئی نے شرکت کی مفاہمتی یادداشت کے مطابق پروفیشنل ایجویکشن فاونڈیشن حق دار اور مستحق طلباء کو سکالر شپ فراہم کرے گئ سکالر شپ ٹیوشن فیس کئ مد میں ادا کئ جائے گئ جبکہ ہاسٹل میں قیام پذیر طلباء کئ ہاسٹل فیس بھئ اس مد میں شامل ہو گی جامعہ بلتستان کئ جانب سے خزانچی جامعہ بلتستان محمد یونس جبکہ پروفیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن کئ طرف سے معارف بشیر نے معاہدے پر دستخط کیے اس موقعے پر ڈائریکٹر پی اینڈ ڈئ ڈاکٹر ذاکر نے مہانوں کو خوش آمدید کہا اور سکالر شپ کے اجراء کو خوش آئند قرار دیا رجسٹرار جامعہ بلتستان وسیم اللہ جان نے اس موقعے پر اپنے خطاب میں کہا کہ دیگر شعبہ جات کو بھئ اس سکالر شپ پروگرام میں شامل کیا جائے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ طلباء اس سے استفادہ حاصل کر سکیں جامعہ بلتستان میں دورافتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مستحق طلباء کئ بڑی تعداد زیر تعلیم ہے اس سکالر شپ کے اجراء سے مستحق طلباء کو فائدہ ہو گا گزارش ہے کہ اس سکالر شپ کا دائرہ کار بڑھایا جائے واضح رہے کہ اس سکالر شپ سے پہلے مرحلے میں بی بی اے اور بی سی سی ایس کے مستحق طلباء استفادہ حاصل کر سکیں گے بعدازاں اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور پروفیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
