ہومتازہ تریننیٹ فلکس نے پاکستانی صارفین کے لیے سبسکرپشن فیس کم کردی

نیٹ فلکس نے پاکستانی صارفین کے لیے سبسکرپشن فیس کم کردی

اسلام آباد (آئی پی ایس) آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے پاکستانی صارفین کے لیے سبسکرپشن فیس میں چار سو روپے تک کی کمی کردی ہے جس کا اطلاق اگلے ماہ کی بلنگ سے ہوگا۔ سبسکرپشن فیس میں کمی کے بارے میں نیٹ فلکس کی جانب سے پاکستانی صارفین کو ایک میل کرکے بتایا گیا۔ نیٹ فلکس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سٹینڈرڈ اور پریمئیم پیکیج کی قیمتوں میں چار سو روپے کمی کی گئی ہے۔ اس سے پہلے پریمئیم پیکیج 1500 جبکہ سٹینڈرڈ 1200 میں دستیاب تھا، جن کی قیمت کم کر کے بالترتیب 1100 اور 800 روپے کردی گئی ہے۔ نیٹ فلکس چار قسم کے پیمنٹ پلان فراہم کرتا ہے، سٹینڈرڈ اور پریمئیم کے علاؤہ بیسک اور موبائل پلان بھی ہے جو بالترتیب 450 اور 250 روپے میں صارفین کو دستیاب ہیں۔ نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ یہ کمی مستقل ہے یا کچھ مخصوص وقت کے لیے فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نیٹ فلکس نے گزشتہ ماہ کینیا میں اپنا موبائل سبسکرپشن پیکیج مفت کردیا تھا جس کا مقصد وہاں کی 20 ملین موبائل صارفین کی مارکیٹ کو حاصل کرنا بتایا جارہا ہے۔ اس آفر میں کینیا کے موبائل صارفین بنا کسی رقم ادائیگی کے بغیر نیٹ فلکس دیکھ سکتے ہیں البتہ اس سروس میں اشتہار آتے ہیں۔ یہاں یہ بات حیران کن ہے کہ نیٹ فلکس نے یورپیئن ممالک اور نیوزی لینڈ میں اپنی سبسکرپشن فیس میں اضافہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔