ہومبریکنگ نیوزسالک حسین کا مریم نواز کے نوٹس کا جواب، 2 جوابی قانونی نوٹس بھی بھجوا دیے

سالک حسین کا مریم نواز کے نوٹس کا جواب، 2 جوابی قانونی نوٹس بھی بھجوا دیے

لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے پنجاب میں کرپشن کے الزامات پر وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے بھیجے گئے 5 ارب روپے کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔انہوں نے مریم نواز اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمی زاہد بخاری کو بھی ہتک عزت کے قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری سالک حسین نے وزیراعلی پنجاب کے قانونی نوٹس کا تحریری جواب اپنے وکیل کے ذریعے ارسال کیا ہے، تاہم جواب میں اختیار کیا گیا قانونی مقف اور پیش کیے گئے دلائل تاحال سامنے نہیں آئے۔وفاقی وزیر نے 6 نومبر کو قانونی نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کا جواب دیں گے۔ 11 نومبر کو ان کا کہنا تھا کہ جواب تیار کرلیا گیا ہے اور اسے چند روز میں منظر عام پر لایا جائے گا۔

اب انہوں نے باضابطہ طور پر نوٹس کا جواب بھجوا دیا ہے۔دوسری جانب چوہدری سالک حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے قانونی مشیر کے ذریعے ہتک عزت کے 2 قانونی نوٹس بھی ارسال کیے ہیں، جن میں سے ایک وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور دوسرا عظمی زاہد بخاری کو بھجوایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔